11:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کو اپنی خودمختاری، قومی مفادات اور عوام کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔”

انہوں نے ان حملوں کو "انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس قسم کی جارحیت کے دیرپا نتائج ہوں گے۔

ایران مسلسل یہ مؤقف دہرا رہا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، اور اس کی تنصیبات پر کسی بھی قسم کا حملہ غیر قانونی جارحیت تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION